ہفتہ‬‮   9   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت: معذور مسلمان نوجوان انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں تشدد کے باعث چل بسا

       
مناظر: 219 | 28 Sep 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں معذور مسلمان نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معذور نوجوان کو پلر سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتول کی شناخت محمد اسرار کے نام سے ہوئی جس کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔ متقول پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ محمد اسرار پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے گنیش پنڈال سے پیسے چوری کیے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی لیکن تب تک نوجوان جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے متقول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔