ہفتہ‬‮   25   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر: بانہال میں ماں اور تین کمسن بچوں کی پراسرار موت

       
مناظر: 360 | 28 Dec 2022  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے علاقے بانہال میں بدھ کو تین نابالغ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ایک سرکاری افسر نے بتایاکہ یہ افراد بانہال کے چک نروا گائوں میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو بانہال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت عبدالرشید کی بیوی35سالہ نور جہاںاور اس کے بچوں12سالہ ظفر احمد،8سالہ شہزہ بانواور5سالہ آسیہ بانو کے طورپر ہوئی ہے۔موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکاہے تاہم ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کے ہیٹر(انگیٹھی)سے گیس کا اخراج موت کی وجہ ہوسکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 28 Feb 2023
Total Killings 96,180
Custodial killings 7,290
Civilian arrested 165,680
Structures Arsoned/Destroyed 110,498
Women Widowed 22,958
Children Orphaned 1,07,899
Women gang-raped / Molested 11,256

Feb 2023
Total Killings 5
Custodial killings 2
Civilian arrested 115
Structures Arsoned/Destroyed 2
Women Widowed 1
Children Orphaned 3
Women gang-raped / Molested 0