جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے بڈگام میں خاتون سمیت تین افراد گرفتارکرلئے

       
مناظر: 386 | 27 Dec 2022  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں رات کی تاریکی میں ایک گھر میں گھس کر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا۔
چاڈورہ کے رہائشی سید نجم الہدی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تقریبا رات کے پونے گیارہ بجے مرد پولیس اہلکاران کے گھر میں گھس گئے اور انکے والد، چچا اور والدہ کو باہر نکالا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے گھر میں گھسنے کے بعدپولیس نے ان پر حملہ کیا ۔سائبر سیکیورٹی ریسرچر نجم الہدا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں رات کے وقت پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کے ساتھ ایک خاتون کو بھی پولیس کی گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے۔نجم الہدا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو مرد پولیس اہلکار لے گئے لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایک پولیس اہلکار ان پر چلایا اور دھمکی دی کہ اگر ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کی توتیرے باپ اور تیری زندگی خراب کرینگے اور تجھے منشیات کے جعلی کیس میںبند کردیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اسٹیشن سے میرے والدکے ذریعے فون پر مجھے ویڈیو کو حذف کرنے کے لئے کہا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے میرے والدپر تشدد کیا اور ان کو مجھے فون کرنے پر مجبور کیا کہ وہ مجھے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لئے کہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں اپنے والد سے ملنے گیا تو انہوں نے مجھے مارا پیٹا اور ویڈیوڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا۔