بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

عوامی مجلس عمل کا کئی شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 406 | 30 Nov 2022  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران مختلف حادثات اور علالت کے باعث کئی شخصیات کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجلس عمل نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں ا پنے نظربند چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے تمام سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انتقال کرنے والوں میں حاجی باغ سرینگر کے غلام محمد لنکر بھی شامل ہیں جو ایک نعت خواں اورروز اول سے میر واعظ خاندان کے خیر خواہ تھے۔ تنظیم نے مشتاق احمد شاہ کی اہلیہ، خواجہ عبدالرشید بیگ اورچنانی ادھم پور میں خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا جن میںخطیب و امام جامع مسجد سنگلدن گول رامبن مفتی جمال الدین اوران کے بیٹے مولانا عبدالحمید رضوی شامل تھے۔
دریں اثناء عوامی مجلس عمل کے کئی وفود بچھ پورہ، لال بازار، وانگن پورہ اور ہوکرسر لاوے پورہ گئے اور تنظیم کی قیادت بالخصوص میر واعظ عمرفاروق کی طرف سے غمزدہ خاندانوں تک تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ وفودنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0