بدھ‬‮   22   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوان لاپتہ

       
مناظر: 893 | 27 Dec 2022  

سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کا ایک نوجوان گزشتہ پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان شبنم نذیرجوضلع کے علاقے کاڑپورہ اچھہ بل کارہائشی ہے، کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ 22 دسمبر کو گھر سے نکلا اور تب سے لاپتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کا سراغ لگانے میں ہماری مدد کریں۔لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شبنم نذیر کو بھارتی فورسز جعلی مقابلے میں قتل کر سکتی ہیں کیونکہ ماضی میں متعدد نوجوانوں کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔