بدھ‬‮   24   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پاکستان 2075 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے،باقی پانچ معاشی طاقتیں کونسی ہونگی ؟  گولڈ مین ساکس کی حیرت انگیز پیشگوئی

       
مناظر: 687 | 7 Dec 2022  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے: گولڈ مین ساکس کی پیشگوئی۔ موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی، 2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی، رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین ساکس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی، 2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ 2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔