ہفتہ‬‮   20   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

رام بھگتوں کا راونی تانڈَو

       
مناظر: 221 | 1 Apr 2023  

تحریر:پرویز نادر

گجرات کے وڑوڈرہ اور مغربی بنگال کے ہاؤڑہ میں دوسرے دن بھی مسلم بستیوں میں پتھرائو اور آگ زنی کی واردات ہندو دہشت گرد انجام دیتے رہے،مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں دوسرے دن بھی پتھراؤ کی اطلاع ہے اسی کے ساتھ سہرسہ اور نالندہ میں بھی فساد پھوٹ پڑا، نالندہ کی صورت حال انتہائی خراب اور اطلاعات دل دہلانے والی ہیں عصر کے وقت پھوٹ پڑنے والا فساد شام ہوتے ہوتے اپنے عروج پر تھا جس میں رام کے پجاری مسلمانوں کی املاک کو چن چن کر نشانہ بناتے رہے اور کوئی نہیں تھا جو انہیں روک سکے،مقامی لوگوں کے مطابق پولس کو کال کرنے کے بعد بھی پولس گھنٹوں متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں ناکام رہی یا یہ کہیے کہ پولس کو پہنچنا ہی نہیں تھا،نالندہ میں ہونے والے نقصانات جب نکل کر سامنے آئیں گے تو سہما دیں گے، مغربی بنگال کے ڈالکھولہ،سورت کے برڈولی،بہار کے بڑے شہروں بشمول مہاراشٹر کے ممبئی سمیت ملک کے کئی دیگر شہروں میں رام بھکتوں نے راونی تانڈو کرنے کی کوشش کی جس میں مسجد کی میناروں اور دیواروں پر چڑھ کر نفرت کا بھگوا جھنڈا لہرا کر مسلمانوں کے خلاف زہریلے نعرے لگائے گئے ،جن مسلم محلوں سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی وہاں سے گزرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی کہ کسی طرح فساد برپا کرے۔
دوسری طرف میڈیا دلالی سے زیادہ مسلم دشمنی کا حق ادا کررہا ہے،جن مقامات پر فسادات ہوئے ہیں یا برپا کرنے کی کوشش کی گئی ہے سوشل میڈیا پر سیکڑوں ویڈیوز گردش کررہے ہیں جس میں انسان نما جانور اور بغض و عناد کے پالے ہوئے رام کے پجاری مسلم بستیوں میں تخریب کاری اور آگ زنی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، لیکن میڈیا ان تمام ویڈیوز کو چھوڑ صرف ایک طرفہ کہیں معمولی بھی کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنا شخص نظر آیا اسے دنگائی کے طور پر پیش کررہا اور رام نومی کے پر امن جلوس پر پتھراؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو بتا رہا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران عبادت کے اس مہینے میں مسلمانوں کا سکون و اطمینان غارت کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں رکھی گئی،اتنی ساری قیامتوں کے ڈھانے سے بھی کفر کے سینے ٹھنڈے تھوڑی ہونگے اب بے تحاشہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا،جو نا جانے کتنے معصوم نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کردے گا۔
حالات مایوس کن ضرور ہیں، لیکن ہمارے لیے نئے نہیں ہے ہر دور میں امت مختلف امتحانات سے گزاری گئی ہے جس کا یہ تسلسُل ہے،صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ ہماری پر امن مستقبل کی نوید ہوگا ۔
انتظامیہ، عدلیہ حکومت کوئی ہماری دست راست بن سکتی ہے اور نہ ہی ہمارے غموں کا مداوا کر سکتی ہے الرغم اس کے ہر کسی کا ہمیں زک پہنچانے میں منفرد کردار نظر آئے گا اللہ کی ذات کے علاوہ کسی کے سامنے نوحہ گری نہ کریں،جھوٹی امید نہ رکھیں اور نہ انصاف کی گہار لگائیں، یہ امت بے سرو سامان ضرور ہے لیکن یتیم نہیں ہے، اللہ تعالٰی اس کا کفیل و مولی ہے۔
محتاط رہنے کی ضرورت ہے،گھروں میں نہیں بلکہ اپنے محلوں میں، کوئی آپ کے آس پاس ہی ہے جو آپ کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل کے ذریعے آپ کو قید کرنا چاہتا ہے، آپ کے برساتے ہوئے پھول دنیا کو پتھر نظر آتے ہیں، آپ جب جھکتے ہیں تو انہیں لگتا ہے پتھر اٹھا رہے ہیں،احتیاط کی ضرورت ہے، اپنی مسجدوں کو عبادت کے لیے بھری رکھنا مسجد کا حق ہے،انہیں ویران نہ ہونے دیں، مسجد میں موجود رہیں۔کسی کی عبادت آپ کو آپ کی عبادت سے غافل نہ کردے جن سانپوں کو دودھ پلا پلا کر پالا گیا اب وہ ڈسنے کی پوری تیاری میں ہے،ایسے سانپوں سے ڈرنے اور گھبرانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے،دل شکستہ نہ ہو غم نہ کرو اللہ تمہارے ساتھ ہے اگر تم مومن ہو، یہ بات دوسرے سے زیادہ آدمی کو خود پتہ ہوتی ہے کہ اس کا ایمان کتنا قوی ہے ایمان کی آبیاری کریں،اللہ سے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی ضرورت ہے۔ظالموں کی چلت پھرت ہمیں مرعوب و مقہور نہ کرنے پائیں
لَا یَغُرَّنَّکَ تَقَلُّبُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِی الۡبِلَادِ ﴿آل عمران:۱۹۶﴾ؕ
اے نبی ! دنیا کے ملکوں میں خدا کے نافرمان لوگوں کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے ۔