جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

رائے شماری ،نہ مردم شماری ،صرف انڈیاسے یاری

       
مناظر: 514 | 3 Mar 2023  

کاشرکے قلم سے
سوشل میڈیاپرجموں کشمیرلبریشن فرنٹ نامی تنظیم کی جانب سے ایک پیج پریہ پوسٹ شیئرہوئی ہے کہ ،نہ رائے شماری نہ مردم شماری خودمختاری خودمختاری ،اس کاجواب دینے سے پہلے یہ جانناضروری ہے کہ لبریشن فرنٹ کے آدھے درجن سے زائدگروپ دعویدار ہیں کہ وہ اصلی والے لبریشن فرنٹ ہیں مگر جس طرح پنڈی میں’’ماموں برگروالے،یاگراٹوجلیبی والوں ‘‘ میں سے اصلی تک پہنچنا ممکن نہیں، اسی طرح لبریشن فرنٹ میں سے کون سی اصلی ہے اور کون سے جعلی ہے یہ پہنچان مشکل ہے ۔لیکن تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے ان میں سے کوئی بھی اصلی نہیں سب جعلی ہیں ۔اوران کانعرہ خودمختاری بھی انہی کی طرح جعلی ہے ۔اس کی گواہی ان کے گھرسے دی گئی تھی آج سے پانچ سال قبل مقبول شہیدکی بہواورجموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی کے رہنماء شوکت مقبول کی اہلیہ شاذیہ جی ڈی نے گھرکابھیدی لنکاڈھاتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پرلکھاتھا کہ خود مختار کشمیر کانعرہ صرف ایک فراڈہے اس نعرے سے مقبول بٹ کا کوئی تعلق نہیں تھا اگر ایسا ہوتا تو ان کو راستے سے نہ ہٹایا جاتا ۔یہ وہ گھرکی گواہی ہے کہ جسے کوئی بھی قوم پرست جھٹلانہیں سکتا ۔قوم پرستوں کی حقیقت آشکارہوچکی ہے اوران بہروپیوں کااصلی چہرہ قوم نے پہنچان لیاہے ،انڈیانے چارسال قبل جب مقبوضہ کشمیرکی داخلی خودمختاری ختم کی توان قوم پرستوں نے اس وجہ سے آوازتک نہ اٹھائی کہ کہیں انڈیاناراض نہ ہوجائے اوروہ فنڈزملنانہ بندہوجائیں جو،،را،،کی طرف سے انہیں بیرون ملک بھیجے جاتے ہیں ۔قوم پرستوں کی طرف سے اب رائے شماری سے دستبرداری کاواضح مطلب یہ ہے کہ انہیں کشمیرکی آزادی یاخومختاری سے کوئی تعلق نہیں یہ صرف عالمی طاقتوں کوخوش کرنے اوران کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کسی بھی حدتک گرسکتے ہیں ،انہیں نظرئے سے زیادہ اپنے پیٹ سے غرض ہے کہ اس کی آگ کا طرح بجھائی جائے۔رائے شماری کاحق اقوام متحدہ نے کشمیریوں کودیاہے اوریہ وہ حق ہے کہ جس کوساری دنیاتسلیم کرتی ہے کشمیری بھی رائے شماری کے زریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرناچاہتے ہیں۔مگرانڈیاکے بعدآزادکشمیرکے قوم پرست کشمیریوں کے اس حق سے دستبرداری کی مہم چلارہے ہیں ،اورکشمیریوں کوتقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں ،خود مختار کشمیر کے خوشنمانعرے کی آڑمیں کشمیراورکشمیریوں کومنقسم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ یہ بٹ جائیں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کی تحریک کمزور ہو، کشمیر کا متنازع ایشو مزید متنازع بن جائے۔اور مذموم ایجنڈے کے لئے قوم پرست ایندھن کی طرح استعمال ہورہے ہیں ۔آج یہ رائے شماری سے دستبردارہوئے ہیں کل یہ خودمختاری کے نعرے سے علیحدگی اختیارکریں گے اورپھریہ کشمیرسے بھی دستبردارہوجائیں گے کیوں کہ یہی ان کامذموم ایجنڈہ ہے ،کشمیرکی آزادی اورکشمیرکے لیے قوم پرستوں کے پاس کوئی روڈمیپ نہیں ہے یہ صرف جعلی نعروں کی آڑمیں جذباتی نوجوانوں کوورغلاتے ہیں اوراپنے مقاصدحاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب ان سے پوچھا جاتاہے کہ کشمیرکی آزادی یاخودمختاری کے لیے آپ کاروڈ میپ کیاہے توان کے پاس کوئی جواب نہیں۔سوائے اس کے کہ یہ پاکستان اورپاکستانی افواج کے خلاف بھونکنا شروع ہوجاتے ہیں اس لیے آزادکشمیر،مقبوضہ کشمیراورپاکستان کے عوام کوان بہروپیوں کے سازشی نعروں سے چوکنارہناہوگا اورنوجوانوں کوان کے چنگل سے بچانے کے لیے کرداراداکرناہوگا ۔قوم پرستوں کا اب نیانعرہ یہ ہے کہ ۔نہ رائے شماری ۔نہ مردم شماری ،صرف انڈیا سے یاری