جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی فضائیہ کی خاتون افسر اپنے ماتحت ورکر کے ہاتھوں قتل

       
مناظر: 947 | 25 Jul 2023  

 

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست پنجاب میں بھارتی فضائیہ کی سکواڈرن لیڈر ارشیتا جیسوال ایک اہلکار کے حملے کے بعد فوج کے کمانڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ سکواڈرن لیڈر ارشیتا جیسوال 17جولائی کو پنجاب کے علاقے پٹھانکوٹ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پرایک میس ورکر کے حملے کے بعد چندی گڑھ میں فوج کے کمانڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرکمل پریت سنگھ کھکھ کے مطابق علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایاکہ17جولائی کو بھارتی فضائیہ کی افسر پٹھانکوٹ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر میس ورکر کے حملے کے بعد شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم افسر کے گھر میں داخل ہوااور اس نے اس پر تیز دھار ہتھیار سے کئی بار حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پٹھان کوٹ پولیس نے ملزم کو 17جولائی کو ہی گرفتار کیا تھا۔