جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کشمیریوں کی ہائے لگ گئی ، مقبوضہ کشمیر میں مزید دو امرناتھ یاتریوں کی موت، تعداد36 ہو گئی

       
مناظر: 448 | 24 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزیددو امرناتھ یاتریوں کی موت ہوگئی ہے جس سے رواں سال ہلاک ہونے والے امریاتھ یاتریوں کی تعداد 36ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ دونوں یاتریوں کی شناخت فاتح لال مناریا اور منگی لال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق راجستھان سے ہے۔انہوں نے کہاکہ فاتح لال مناریا کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی جبکہ منگی لال کی موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ ان دو اموات سے رواں سال اب تک مرنے والے یاتریوں کی تعداد 36ہو گئی ہے۔ 62روزہ سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی کوضلع اسلام آباد کے پہلگام اور ضلع گاندربل کے علاقے بال تل کے دو راستوں سے شروع ہوئی تھی جو 31اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔