جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سرینگر : بھارتی فوجی پراسرار حالات میں ہلاک ہو گیا

       
مناظر: 985 | 22 Jul 2023  

سرینگر22جولائی(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار پر اسرار حالات میں ہلاک ہو گیا ہے۔
سرینگر کی بادامی باغ چھاؤنی میںکیکرے وجے راما چندرا نامی فوجی اچانک بیہوش ہو کر گر پڑا ۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ فوجی کی لاش متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا، ضلع رام بن کے علاقے پارستان میں لینڈسلائیڈنگ کے دورا ن عبدالرشید نامی ایک شخص پتھر لگنے کے باعث جانبق ہو گیا۔
ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک ڈمپر گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور یعقوب اعظم جاں بحق ہوگیا۔