جمعرات‬‮   28   ستمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد اویس نے بھارتی فائٹر کو شکست دے دی

       
مناظر: 576 | 22 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد اویس کو بھارتی فائٹر کے خلاف اپنی پہلی کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔ محمد اویس نے پہلی فائٹ میں انڈیا کے ارون پربھاکرن کو شکست دی، انڈین کراٹیکا کے خلاف اویس کی جیت کا اسکور تین – ایک رہا۔ بعدازاں ان کا مقابلہ چائینیز تائپے کے چین یی آن سے ہوا جس نے اویس کو ہرادیا۔ اویس کو تائپے کے کھلاڑی نے چھ – دو سے شکست دی، اویس سے قبل گزشتہ روز نعمت اللہ بھی میڈل نہیں جیت سکے تھے۔ اس سے قبل ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا تھا، پہلے روز نعمت اللہ کاتا اور کومیتے کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا گئے۔ کومیتے 67 کے جی میں نعمت اللہ کو ترکمانستان کے بیر یاو نے شکست دی۔ کاتا میں نعمت اللہ 37.8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہے۔