جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

اتر پردیش :ہندو پجاری ، نیوز اینکر کے رسول اکرم ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے

       
مناظر: 276 | 24 Dec 2022  

احمد آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست گجرات کے شہر نوساری میں ایک ہندو پجاری اور مقامی نیوز چینل کے اینکر نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
ایک مسلمان شخص Sajid Alam Aladنے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ہندو پجاری کے تبصرے سے فرقہ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ ساجد نے اپنی شکایت میں کہا کہ سادھوکے توہین آمیز بیان سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے اور یہ بیان ہندو مسلم کشیدگی پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کا فلم اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاہم نہ تو فلم کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اداکار کے لیے کوئی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں لیکن پھر بھی پجاری کی جانب سے کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو کلپ گردش میں ہے جس میں سادھو پنڈرک مہاراج کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے پادری اور مقامی نیوز اینکر کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو دانستہ طور پر مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہندوتوا تنظیموں کے ارکان شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں بھگوا رنگ استعمال کرنے پر ان پر سخت برہم ہیں۔ایک ہندوتوا رہنما مہنت پرمھانس اچاریہ نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی حد تک جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’بے شرم رنگ‘ گانا بنانے والوں نے” ہندوتو“ا سے جڑے رنگ کی توہین کی ہے۔