بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

جموں کشمیر پاکستان کا حصہ ،سرینگرمیں قائد اعظم ؒ اورحریت رہنمائوں کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

       
مناظر: 232 | 23 Dec 2022  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ قراردیاگیاہے اور کہاگیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر وارثین شہدا کی جانب سے سرینگر میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پرچسپاں کئے گئے پوسٹروں پر قائداعظم محمد علی جناح، کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنمائوں سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، شیخ عبدالعزیز، ایس حمید اور برہان وانی کی تصاویر بھی موجود ہیں ۔ پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ کو یاد دلایاگیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم وتشدد سے نجات دلانے کیلئے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ۔پوسٹروں کے ذریعے بھارت کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0