جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

ستائیس فروری کو بھارتی پائلٹس کس قدر خوفزدہ تھے؟ بھارتی خفیہ دستاویزات لیک

       
مناظر: 438 | 21 Dec 2022  

راولپنڈی(پیارا کشمیر نیوز ڈیسک ) بھارتی وزارت دفاع کی کچھ خفیہ دستاویزات لیک ہو کر منظرعام پر آئی ہیں جن سے علم ہوا ہے کہ 27فروری 2019ءکو بھارتی ایئرفورس کے پائلٹ پاک فضائیہ کی کارروائی کے جواب دینے سے کس قدر خوفزدہ تھے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان سٹریٹجک فورم کی طرف ان لیک ہونے والی دستاویزات کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب پاک فضائیہ نے ’آپریشن سوفٹ ری ٹورٹ‘ (Operation Swift Retort)کیا، اس کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن نمبر 51نے جوابی کارروائی کے لیے پرواز کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
پاکستان سٹریٹجک فورم کی طرف سے ڈیجیٹل فرانزک تحقیق کے ذریعے لیک ہونے والی ان دستاویزات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے تین عہدیداروں نے بھی پاکستان سٹریٹجک فورم کو ان دستاویزات کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دستاویزات سے علم ہوا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے اس معاملے میں تین ماہ طویل انکوائری کی ہے، جس کی حتمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری نگر میں تعینات سکواڈرن 51پاک فضائیہ کے پائلٹوں کو جواب دینے کے لیے پرواز کرنے پر نہ ہی رضامندتھی اور نہ ہی اس کے قابل تھی۔
دستاویزات کے مطابق انڈین ایئرفورس کو 27فروری 2019ءکی صبح 9بج کر 20منٹ پر پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی مقبوضہ کشمیر کی حدود میں موجودگی کے متعلق الرٹ کیا گیا مگر سکواڈرن 51کے بیشتر پائلٹس نے ایکشن لینے سے انکار کر دیا۔ بھارتی فضائیہ کے ایک تجربہ کار پائلٹ نے کہا کہ پاکستان کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے مقابلے میں مگ 21طیارے بھیجنا خودکشی کے مترادف ہو گا۔
بھارتی فضائیہ کے ایک اور سینئر پائلٹ کو پاک فضائیہ کی کارروائی کا سن کر پیٹ میں گڑ بڑ شروع ہو گئی اور اس نے 40منٹ باتھ روم میں گزار دیئے۔بھارتی فضائیہ کی قیادت کے شدید غصہ ہونے پر صرف 6پائلٹس نے طیارے رن وے پر لانے کی جرا¿ت کی، ان میں سے بھی صرف 5اڑان بھر سکے۔
چھٹے پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی کا بہانہ کر دیا اور اڑان نہیں بھری۔ اسی طرح جن 5طیاروں نے اڑان بھری ان میں سے بھی صرف دو طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں کو جواب دینے کے لیے بتائی گئی لوکیشن پر پہنچے۔ ان پانچ طیاروں میں سے 2نے سری نگر کے اوپر ہی پرواز جاری رکھی جبکہ ایک طیارہ بھارتی فضائی حدود میں اڑتا رہا۔
جو دو طیارے بتائی گئی لوکیشن پر پہنچے ان میں سے ایک میں ابھینندن ورتھمان تھا۔ دوسرے طیارے نے عین موقع پر پیٹھ دکھائی اور ابھینندن ورتھمان کو اکیلا چھوڑ کر واپس چلا گیا۔ اسی دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ابھینندن ورتھمان کے طیارے کو مار گرایا اور اسے قیدی بنا لیا گیا۔