منگل‬‮   16   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

جنوبی کشمیر :بدنام زمانہ SIUنے حریت کارکن کا گھر ضبط کر لیا

       
مناظر: 500 | 2 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے آج جنوبی کشمیر میں ایک حریت کارکن کے زیر تعمیر مکان کو ضبط کر لیا ہے ۔
ایس آئی یو نے ضلع اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے دانوتھ پورہ میں حریت کارکن محمد اسحاق ملک کے زیر تعمیر مکان کو ضبط کرلیا ہے ۔ کوکرناگ پولیس اسٹیشن میں گزشتہ سال غیرمحمد اسحاق کے خلاف قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک مقدمے میں ان کے مکان کو ضبط کیا گیاہے۔ ایس آئی یو نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھر آزادی کے حق میں سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور ایس آئی یو نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت اورپورے مقبوضہ علاقے میں جماعت اسلامی سمیت حریت رہنمائوں اور تنظیموں کے زیر ملکیت مکانات اور املاک کو ضبط کرلیا ہے ۔قابض انتظامیہ نے آزادی پسند کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں انکے کردار کی وجہ سے سزا دینے کیلئے مقبوضہ علاقے میں متعدد مکانوں، دکانوں، شاپنگ کمپلیکس اور دیگر املاک کو بھی مسمار کر دیا ہے۔