بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مسلمانوں کو اقلیت بنانے کی گھنائونی سازش ،جموں وکشمیر کی اراضی بھارتی فوج کو لیز پر دینے کا انکشاف

       
مناظر: 251 | 15 Dec 2022  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی اراضی بھارتی فوج کو لیز پر دینے کے قابض انتظامیہ کے حالیہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ اس اراضی پر غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کرنا چاہتی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اپنے شہریوں اور ریٹائرڈ فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کر کے جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے اپنے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ عمر عبداللہ نے مزید کہاکہ اگر نیشنل کانفرنس مقبوضہ علاقے میں برسراقتدار آئی تو وہ جموں وکشمیر میں نافذ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کر دے گی جس کے تحت بھارتی فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0