منگل‬‮   19   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

ایشیا کپ، بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارا بھی سیاسی مسئلہ ہے، نجم سیٹھی کا انڈیا کو کرارا جواب

       
مناظر: 1000 | 31 Mar 2023  

 

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات چیت جاری ہے،اگر بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو پھرہمارا بھی یہ سیاسی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا موقف ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہیے، ہمارا موقف تھا کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جاسکتے ہیں، میں نے تجویز دی کہ پاکستان اپنے میچز پاکستان میں کھیلے اور بھارت والے نیوٹرل مقام پر میچ کھیلیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف ہم نے ٹاپ پلیئرز کو آرام دیا تھا، افغانستان کے خلاف اے ٹیم کوکھلایا، ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرنا تھا،اس ٹیسٹ میں کچھ لوگ فیل ہوگئے کچھ کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی اور پی ایس ایل والی پچز میں فرق تھا، پاک افغانستان سیریز میں نوجوانوں کو موقع دینا کامیاب تجربہ رہا۔