جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

دنیا کشمیر بارے اپنا دوہرا معیار ترک کرکے کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکرائے ،مزمل ایوب ٹھاکر

       
مناظر: 385 | 26 Mar 2023  

 

جنیوا(نیوز ڈیسک ) ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر مزمل ایوب ٹھاکر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کشمیر بارے اپنا دوہرا معیار ترک کرکے کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ، نسل کشی کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کی حفاظت کی جائے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیلیوں کے بھارت کے غیر قانونی آباد کار نوآبادیاتی منصوبے پر روک لگائی جائے ، کشمیر اور اس کے لوگوں کی 75 سالہ تباہی میں ملوث ہر فرد کو جنگی مجرموں کے طور درجہ بندی کرائی جائے ،
اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحا ل پر گفتگو کرتے ہوے مزمل ایوب ٹھاکر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مندوبین اکثر اس کونسل کا دورہ کرتے ہیں، تاکہ معزز ممبران کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم سے آگاہ کیا جا سکے جو 75 سالوں میں تیزی سے بڑھ چکے ہیں۔لیکن آج میں آپ کو کشمیر کے صحیح الفاظ پہنچاتا ہوں۔آج کشمیر کا کوئی مندوب یہاں موجود نہیں ۔
کیونکہ وہ سب جیل میں ہیں، قتل ہوئے ہیں یا بہت خوفزدہ ہیں۔اعلی فاضلی جیسے پی ایچ ڈی سکالر ز اور آصف سلطان، فہد شاہ اور سجاد گل جیسے صحافی، دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں برسوں جیلوں میں بند ہیں، اور کل ہی ایک اور صحافی عرفان معراج کو گرفتار کیا گیا، جس پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے محافظوں کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے ٹویٹ کیا اور تشویش کا اظہار کیا ۔
ا یمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی عرفان کی گرفتاری کو “میڈیا کی آزادیوں پر ایک اور کریک ڈاؤن” قرار دیا۔ مزمل ٹھاکر نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی اور اشرف صحرائی جیسے سیاسی رہنما قتل کئے گئے ۔
یہاں تک کہ سول سوسائٹی کے ممبران جیسے احسن او نتو اور خرم پرویز، وہی ملٹی ایوارڈ یافتہ خرم جن کا اقوام متحدہ حوالہ دیتا ہے، سلاخوں کے پیچھے ہیں۔کشمیری نوجوان رہنماء نے کہا کہ ہماری توقعات معقول اور حقیقت پسندانہ ہیں۔کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے،نسل کشی اور نسل کشی کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کی حفاظت کی جائے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیلی کے لئے بھارت کے غیر قانونی آباد کار نوآبادیاتی منصوبے پر رولگائی جائے ،
انہوں نے کہا کہ اگر اس میں مزید اضافہ کروں تو کشمیر اور اس کے لوگوں کی 75 سالہ تباہی میں ملوث ہر فرد کو جنگی مجرموں کے طور پر درجہ بندی کی جائے ، چاہے وہ سویلین ہوں یا فوجی، جن میں آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو،پوری بی جے پی حکومت اور ہندوستانی میڈیا ہر ترجمان شامل ہے ،

مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا کہ دنیا نے سلوبوڈان ملسووک، کم جونگ ان، آنگ سان سوچی اور ولادیمیر پوتن کو اس درجہ بندی کرنے کے لیے موزوں سمجھا، اس لیے جب بھارت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کی بات آتی ہے تو کوئی منتخب طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔کشمیر کے لوگ آزادانہ طور پر بات نہیں کر سکتے، لیکن وہ یقیناً اقوام متحدہ کو غور سے دیکھ اور سن رہے ہیں۔