جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کشمیری ہر قیمت پر حق خودارادیت حاصل کریں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 905 | 25 Mar 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے گزشتہ 75 برس سے زائد عرصے کے دوران مثالی قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنا یہ حق ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کا انتظار کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے سات دہائیوں قبل اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ضمانت دی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف خود کو دنیا کا سب سے بڑاجمہوری ملک گردانتا ہے جبکہ دوسری طرف اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے وطن پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور صرف اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اورغیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی اور وہ حق خودارادیت کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت یکطرفہ طو رپر ہرگزتبدیل نہیں کر سکتا۔
ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور اقوام کی ذمہ دادی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔