جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا

       
مناظر: 853 | 24 Mar 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دینےکے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔ کانگریس رہنما نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا،گزشتہ روز عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔ خیال رہے کہ راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ممبر منتخب ہوئے تھے، لوک سبھا سیکرٹریٹ نے راہول گاندھی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ راہول گاندھی کے خلاف کیس بی جے پی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر پرنیش مودی نے دائر کیا تھا، جس میں راہول گاندھی پر الزام تھا کہ انہوں نے مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا۔ راہول گاندھی نے 2019 میں لوک سبھا کی الیکشن مہم کے دوران یہ بیان ایک ریلی کے دوران دیا تھا، جس کے خلاف درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ راہول گاندھی نے تمام مودی برادری کی توہین کی ہے۔ گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کی 30 روز کے لیے ضمانت منظور کی تھی، راہول گاندھی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔