جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

دہشت گردوں کیساتھ ہمدردی جتانے پر صحافیوں کو نہیں بخشیں گے ، ڈی جی پی جموں و کشمیر کا زہریلا بیان

       
مناظر: 265 | 24 Mar 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) جموں و کشمیر پولس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے آج انتہائی زہریلا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زیادہ صحافیوں کو ملیٹینسی میں ملوث یا دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی جتاتے پایا گیا تو اُنہیں بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی گرڈ بھی سخت کردی گئی ہے اور سرحدی علاقوں میں کچھ پولس پوسٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ DGP نے جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منشیات اور گولہ بارود بھارت بھیجنے کی کوشش کررہا۔