جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

راج ٹھاکرے کی زہر فشانی کے بعد ماہم درگاہ مسمار کرنے کی کارروائی شروع

       
مناظر: 620 | 24 Mar 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) ممبئی کے ماہم بیچ پر بھاری پولیس کی تعیناتی کے درمیان ‘درگاہ’ کی مبینہ تجاوز شدہ جگہ پر مسمار کرنے کی مہم شروع ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کل الزام لگایا تھا کہ یہاں ایک درگاہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی جا رہی ہے۔
ماہم درگاہ کے پاس سمندر میں ایک درگاہ کو لیکر دیے گئے راج ٹھاکرے کے ذریعے دیئے گئے تقریر کے باد اتھارٹیز جائے وقوع پر بلڈوزر اور بھاری پولس نفری لے کر پہنچ گئی ہے۔
گڑی پاڑوا کے دن راج ٹھاکرے نے ماہم درگاہ کے پاس سمندر میں ایک درگاہ کو لیکر زہر اگلا تھا. وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ، ممبئی کمشنر اور بی ایم سی کو الٹی میٹم بھی دیا تھا اور کہا تھا کے آگر اس پر ایکشن نہیں لیا تو ہم اُسی جگہ پر ایک بڑا مندر بنوا دیں گے بی ایم سی افسران، پولیس اور اعلیٰ افسران اُس جگہ پہنچ کر سروے کنڈکٹ کر چکی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کی اب بی ایم سی کے عہدیدار کاروائی کرےگی اور اس جاگہ کے پاس بنے غیر قانونی ڈھانچہ کو گرا دیگی اسکے لیے ایک جے سی بی بھی لایا گیا۔ اسکے چلتے امن و امان نہ بگڑے ماہم پولیس کا سخت بندوبست دیکھا گیا ہے۔
اس معاملہ پر ماہم اور حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ یہ بات 600 سال پرانی ہے اور 2007 میں جب وقف بورڈ بنا تھا تو اس میں یہ جگہ رجسٹرڈ ہے آگر حقیقت میں کچھ غیر قانونی بنایا گیا ہے تو انتظامیہ کاروائی کرے۔