ہفتہ‬‮   20   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت کا جنگی جنون نہ رک سکا، ساڑھے 8 ارب ڈالر کے دفاعی سامان کی خریداری کا فیصلہ

       
مناظر: 841 | 18 Mar 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی جنگی جنون میں کمی نہ آئی، بھارت نے ساڑھے 8 ارب ڈالر مالیت کے میزائل، ہیلی کاپٹر، آرٹلری گنز اور آرٹلری جنگی نظام کی خریداری کی منظوری دے دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کیلئے ہتھیاروں کے حصول کی منظوری دینے والی کونسل نے ساڑھے 8 ارب ڈالرز (705 ارب بھارتی روپے) کے آرڈرز کی منظوری دی ہے، تمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔
وزارت دفاع کے مطابق بھارتی بحریہ کیلئے 560 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، بحریہ کیلئے 200 اضافی براہموس میزائل، 50 یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم شامل ہیں۔ ائیرفورس کیلئے طویل فاصلے کے میزائلوں جب کہ فوج کیلئے 155 ملی میٹر 52 کیلیبر کی توپوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فوج کیلئے توپوں کو کھینچنے والی گاڑیوں سمیت دوسری طاقتور گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔