جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مسلمانوں پر بھارت میں زمین تنگ ، بہت جلدبھارت کے ہرگائوں میں آر ایس ایس کی شاخ ہوگی: موہن بھاگوت

       
مناظر: 982 | 12 Dec 2022  

 

گوہاٹی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں فسطائی ہندوتواتنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت نے اعلان کیا ہے کہ ان ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بہت جلدبھارت کے ہر گائوں میں تنظیم کی ایک شاخ ہوگی۔
آسام یونٹ کے ورکرز کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ اختلافات کے قطع نظرملک تمام لوگوں کی ترجیح ہے۔ آر ایس ایس نے ایک بیان میں کہا کہ بھاگوت نے کہاکہ بھارت کے ہر گائوں میں ان کی تنظیم کی ایک شاخ ہونی چاہئے کیونکہ معاشرے نے اسے کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور اس لئے تنظیم کے کارکنوں کو سماج کی رہنمائی کرنی چاہئے۔جس تقریب میں بھاگوت نے تقریر کی اور تین روزہ کیمپ کا انعقاد کیاوہاں آر ایس ایس کے کارکنوں کے سوا کسی کوجانے کی اجازت نہیں تھی۔بھاگوت نے کہا کہ ایک کمزور معاشرہ سیاسی آزادی کے ثمرات سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا۔ تاہم آر ایس ایس کے بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ سیاسی آزادی سے ان کی کیا مراد ہے۔بھاگوت نے آر ایس ایس کے کارکنوں کی تعریف کی جنہوں نے اپنی زندگی ملک کی تعمیرکے لیے وقف کر دی اور زور دیا کہ وہ ملک کی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ سوائم سیوکوں کی سرگرمیوں کو لوگ خاموشی سے دیکھتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر ایس ایس ہندوتوا تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم سنگھ پریوار کا پیشوا اور رہنما ہے جو بھارت کو ایک ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے جس میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔