بدھ‬‮   24   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مفلوک الحال بنانے کی سازش،مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں معاشی قتل عام

       
مناظر: 784 | 7 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہندتوا مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں منصوبہ بند طریقے سے اہل کشمیر کا معاشی طور پر گلاگھونٹنے میں ملوث ہے۔ بھارت ایک سازش کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیرکی معیشت کو تباہ کر رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کو فاقوں کی نوبت تک لے جایاجا سکے۔ غیر قانونی قبضے، جبری بے دخلی اور ا جائیداد وملاک کی تباہی کشمیری عوام کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے بھارت کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل370 اور 355اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیرکی معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے
کشمیری عوام کا ایسا کوئی شعبہ نہیں بچا ہے جسے گزشتہ 4برسوں میں تباہی کے دہانے پر نہ پہنچایا جاچکاہو۔ مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام 5اگست 2019میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد تقریبا فاقہ کشی کی سطح پر پہنچ ہی چکے ہیں۔ بی جے پی حکومت کشمیری عوام کو معاشی طور پرکمزور کرنے کے لیے اپنی آبادکار پالیسی کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر رہی ہے۔ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد سے درجنوں کشمیری ملازمین کو من گھڑت الزامات کے تحت ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں صہیونی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے عوام کا معاشی طور پر گلاگھونٹنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اہل کشمیر کوسیاسی، آئینی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر بے اختیار اور لاچار بنانے کی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے۔تاکہ کشمیری عوام کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے جدو جہد آزادی سے دستبردار کرایا جاسکے،جس کیلئے کشمیری عوام عظیم اور لازوال قربانیاں دے چکے ہیں اور آج بھی قربانیوں کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ جاری ہے۔عالمی برادری کو فسطائی مودی کی ان ظالمانہ کاروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔تاکہ کشمیری عوام ایک تو بھارتی بربریت سے بچایا جاسکے،دوسرا ان کی حق خود ارادیت کیلئے راہ ہموار کی جاسکے۔جس کا وعدہ بھارت اقوام متحدہ میں پوری عالمی برادری کو گواہ ٹھرا کر کشمیری عوام کے ساتھ کرچکا ہے۔