جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 472 | 28 Feb 2023  
جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے باہو فورٹ کے لوگوں نے مقبوضہ علاقے میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
باہو فورٹ جموں وارڈ نمبر48کے کارپوریٹر شام لال بسن نے مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین نے جموں کے باغ باہو فورٹ کے باہر جمع ہو کر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ شام لال بسن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں، بار ایسوسی ایشن اور بازار ایسوسی ایشنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے رہائشی اور تجارتی املاک پر ٹیکس کے کے نفاذ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس بیان کی بھی مذمت کی کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ آئی فون خرید سکتے ہیں توٹیکس کیوں نہیں دیتے ۔