بدھ‬‮   24   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پاکستانی ٹیم کا مداح ہونا جرم بن گیا ، ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمان کو گھٹنوں کے بل معافی منگوائی

       
مناظر: 342 | 28 Feb 2023  

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت کے شہرگوا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والے دکاندار کو سرعام گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنی پڑ گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریول وی لاگر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، جس کے کیپشن میں درج تھا کہ ’یہ دیکھیں گوا میں بھارتی کس طرح پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں‘۔
ویڈیو میں وی لاگر نے گوا کے چالنگوٹ بازار کے ایک ہوٹل کے مالک سے گفتگو کی تھی۔
وی لاگر نے ہوٹل کے ٹی وی پر میچ ہوتا دیکھ کر مسلمان دکاندار سے سوال کیا کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟
جس کے جواب میں ہوٹل کے مالک نے کہا تھا کہ پاکستان کو ،کیوں کہ یہ مسلمانوں کا علاقہ ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتیوں نے دکاندار کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، اس کے بعد دکاندار کو سرعام معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
وائرل ویڈیو میں دکاندار کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ بھارتی انتہاپسندوں نے دکاندار کو ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے بھی لگانے پر مجبور کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس حوالے سے تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔