جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر اُمن قوم ہے،پاک فوج کا سرپرائز ڈے پر دنیا کو پیغام

       
مناظر: 902 | 27 Feb 2023  

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو پریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ” Tea Is بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔