بدھ‬‮   24   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی اداکار کرن کندرا نے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی

       
مناظر: 824 | 11 Feb 2023  

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار کرن کندرا نے اپنے ڈرامے کی تشہیر کے دوران اذان کی آواز سُن کرپریس کانفرنس روک دی ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بھارتی اداکار کر ن کندن کی جانب سے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روکنے کا واقعہ کچھ روز پہلے پیش آیا تھا۔ تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ “اداکار اپنے نئے آنے والے ڈرامے “تیرے عشق میں گھائل “کی تشہیر کیلئے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران اذان شروع ہوتی ہے تو اداکاراذان کی آواز سن کر میڈیا کے لوگوں کو اشار ہ کرتے ہیں ک اذان ہو رہی ہے ، 2منٹ بعد بات کرتے ہیں اور پریس کانفرنس روک دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر کرن کندرا کو اذان کے احترام میں خاموشی اختیار کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے.