بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

19 زبانوں میں گانے والی بھارتی گلوکارہ کی لاش کمرے سے برآمد

       
مناظر: 551 | 6 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ کی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وانی جے رام کے گھر کام کرنے والی صبح سویرے آئی اور گھر کی گھنٹی بجاتی رہی، بارہا گھنٹی بجانے کے باوجود جب کوئی جواب نہ آیا تو اس نے گلوکارہ کی بہن کو فون کیا اور آکر دروازہ کھولنے کا کہا۔ وانی جے رام کی بہن گھر کی دوسری چابی لے کر پہنچی اور دروازہ کھولا، گھر میں داخل ہونے کے بعد ان کی بہن اور کام والی نے ان کی لاش کو کمرے کے فرش پر پایا، وانی کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا۔ بعدازاں انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ رپورٹس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں کہ گلوکارہ کی موت ایک حادثہ تھی، قتل تھی یا انہوں نے خودکشی کی ہے، وانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وانی جے رام وہ گلوکارہ ہیں جنہوں نے 19 زبانوں میں گیت گائے، انہوں نے 1971 میں کیرئیر کا آغاز کیا اور تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0