جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت میں اخلاقی زوال ، نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

       
مناظر: 735 | 3 Feb 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں سنگ دل بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنے باپ کو ہی قتل کرڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے رہائشی نوجوان نے باپ سے نشہ خریدنے کیلئے پیسے مانگے، باپ کے انکار پر بیٹے نے طیش میں آکر مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیا۔ بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول باپ کی شناخت سریش کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق شکور پور گاؤں سے ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو سریش کو زخمی حالت میں پایا، سریش کے کان سے خون بہہ رہا تھا، اسے دیکھ کر لگ رہاتھا کہ اسے گھسیٹا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے سریش کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کا اپنے بیٹے کے ساتھ تنازع تھا، منشیات کیلئے پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہوا اور اسی دوران بیٹے نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔