ہفتہ‬‮   20   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی پولیس کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، شوپیاں میں نوجوان کی پولیس حراست میں موت

       
مناظر: 260 | 2 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کی دوران حراست موت واقع ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے رہائشی نوجوان فیضان یاسین ڈار کو حال میں شوپیاں سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ فیضان کودوران حراست دل کا دورہ پڑا۔ فیضان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔