بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت :مغلوں کے نام و نشان کواکھاڑ کر پھینک دینا چاہئے : بی جے پی رہنما کی زہریلی تقریر

       
مناظر: 371 | 1 Feb 2023  

کولکتہ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما سویندو ادھیکاری نے کہاہے کہ مغلوں کے نام و نشان کواکھاڑ کر پھینک دینا چاہیے۔
سویندو ادھیکاری نے کولکتہ میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مغلوںنے بہت سارے ہندوئوں کو قتل اور مندروں کو تباہ کیاہے۔ ان کے نام سے منسوب تمام جگہوں کی نشاندہی کرکے ان کے نام تبدیل کئے جانے چاہیے ۔ انہوں نے کہااگر بی جے پی مغربی بنگال میں اقتدار میں آگئی تو ہم ایک ہفتے کے اندر تمام برطانوی اور مغل ناموں کو تبدیل کردیں گے۔بھارت میںبی جے پی کی زیرقیادت مرکز اور ریاستی حکومتوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر مغل حکومت اور بھارت کی مسلم تاریخ سے وابستہ بہت سے تاریخی مقامات اور عمارات کے نام تبدیل کردیے ہیں ۔حال ہی میں نئی دہلی میںراشٹرپتی بھون(صدارتی محل) کے مغل گارڈن کا نام تبدیل کرکے امرت ادیان رکھا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0