بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی فوج کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ، مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیر ی صحافیوں نے استعفیٰ دیدیا، بھارتی وزیر کا اعتراف

       
مناظر: 392 | 7 Dec 2022  

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چار کشمیری صحافیوں کی اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہاکہ چارکشمیر صحافی کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مستعفی ہونے والے صحافیوں کا تعلق ”رائزنگ کشمیر” سے ہے۔
واضح ر ہے کہ اگست 2019میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مودی حکومت کی جانب سے نئی میڈیا پالیسی کے نفاذ کے بعد کشمیری صحافیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس اسٹیشنوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کیا جاتا ہے اور انہیں ہندوتوا حکومت کی پالیسی پر عمل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے ایک سینئر صحافی کو گرفتارکرلیا تھا۔ اسلام آباد ٹائون کے رہائشی صحافی خالد گل کو 2017میں درج ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔ انہیں مبینہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی میڈیا پالیسی پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0