بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی کی مسلم دشمنی ، بھارت نے تاریخی ”مغل گارڈن“ کا نا م ہندوانہ رکھ دیا

       
مناظر: 213 | 30 Jan 2023  

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارت میں مسلما ن بادشاہوں کے نام سے منسوب تاریخی گارڈن کا نام ہندو نام سے منسوب کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند حکومت مسلمان دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ اب مسلمانوں کی بنائی چیزوں کے نام تبدیل کر کے ان چیزوں کو ہندو نام دے رہی ہے ، ایسی ہی ایک مثال نئی دہلی میں واقع تاریخی مغل گارڈن کی ہے ، جس کو سجاوٹ کے بہانے بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنے سے صرف ایک دن پہلے اس کا نام مغل گارڈن سے ”امرت ادیان “ رکھ دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہو سکا گزشتہ برس بھی مغل بادشاہوں کی بنائی بہت سی تاریخی عمارات اور مقامات کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا،گزشتہ برس راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک کا راستہ، جو پہلے ”راج پتھ “کے نام سے جانا جاتا تھا، کا نام بدل کر ”کرتاویہ پاتھ “رکھا گیا تھا اور اب مغل گارڈن کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ بھی عوام کیلئے کھولنے سے صرف ایک دن پہلے ۔گزشتہ روز کے اختتام تک پرانے بورڈز پر”مغل گارڈن “کا نام تھا۔
نام نہاد سیکولر سٹیٹ بھارت کو مسلمان بادشاہوں کے ناموں سے نفرت سمجھ سے بالا تر ہے، کیونکہ ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ مسلمان بادشاہوں کے تخلیق کردہ فنی شاہکاروں کے علاوہ بھارت کے پاس ہے ہی کیا؟

دوسر ی جانب مغل گارڈن کا نام ہندوانہ رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ازراہ مزاح ’’ ہدوانہ ‘‘ تربوز ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0