ہفتہ‬‮   20   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی کی چمچہ گیری اور نہ ہو پائے گی ،ایک اور سینئر بھارتی صحافی کا NDٹی وی چھوڑ نے کا اعلان

       
مناظر: 697 | 29 Jan 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت میں ایک اور سینئر صحافی اور گروپ ایڈیٹرسری نواسن جین نے این ڈی ٹی وی چینل چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے سب سے بڑے بھارتی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ تین دہائیوں پر محیط تعلقات ختم کردیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نواسن جین نے یہ فیصلہ نومبر 2022میں ادارے پر اڈانی کی اجارہ داری قائم ہونے کے ردعمل میں کیا ہے۔سری نواسن جین نے امریکہ میں قائم ہندنبرگ ریسرچ کی طرف سے اڈانی گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کے ردعمل میں اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے اپنے استعفی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ”سب کو سلام، این ڈی ٹی وی کے ساتھ تقریبا تین دہائیوں پر محیط ایک حیرت انگیز دورآج اپنے اختتام کو پہنچا۔ استعفی دینے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن ایسا ہی ہے”۔جین کا استعفی این ڈی ٹی وی انڈیا کے سابق سینئر صحافی رویش کمار کے نومبر میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے کئی مہینے بعد آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے بانی پرونائے رائے اور رادھیکا رائے نے بھی دسمبر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفی دیا تھا۔جین نے1995سے این ڈی ٹی وی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کئی برسوں میں سیاست دانوں اور ممتاز قومی اور بین الاقوامی رپورٹرزسمیت متعدد اہم شخصیات کے انٹرویو کئے۔