ہفتہ‬‮   25   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

جموں :طلباء اور سرکاری ملازمین کو بھارتی یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت پر مجبور کیے جانے کا نکشاف

       
مناظر: 292 | 27 Jan 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے سکولوں کے طلباء ، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کو 26 جنوری کواپنے نام نہاد یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کیلئے مجبور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی اور دنیا کو ایک واضح اوردوٹوک پیغام دیاکہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اورخفیہ ایجنسیوں نے لوگوں کو خاص طور پر سکولوں کی انتظامیہ اور سرکاری ملازمین کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات متعدد علاقوںمیں منعقد کیں اور کشمیریوںکو ان تقریبات میں شرکت پر مجبور کیا۔ بھارتی فوج کے زیر اہتمام تقاریب میں متعدد علاقوں کے نمبرداروںاوران کے آلہ کاروں نے شرکت کی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 28 Feb 2023
Total Killings 96,180
Custodial killings 7,290
Civilian arrested 165,680
Structures Arsoned/Destroyed 110,498
Women Widowed 22,958
Children Orphaned 1,07,899
Women gang-raped / Molested 11,256

Feb 2023
Total Killings 5
Custodial killings 2
Civilian arrested 115
Structures Arsoned/Destroyed 2
Women Widowed 1
Children Orphaned 3
Women gang-raped / Molested 0