جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ، آج کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے

       
مناظر: 536 | 26 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے جب کہ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج کے دن آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو پیغام دیا جاسکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے سے مکر رہا ہے اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔ دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے70 سال سے کشمیریوں کے آزادی اور جینے مرنے کا حق چھین رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سوال ہے آزادی پسند کشمیری رہنماؤں کو کب رہائی ملے گی؟