جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ کشمیر میں”PIA “ کے الفاظ والا ہوائی جہاز نما غبارہ برآمد، بھارتی سیکیورٹی ادراوں میں کھلبلی

       
مناظر: 799 | 24 Jan 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں”پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز“(پی آئی اے) کے الفاظ والاہوائی جہاز نما غبارہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کی شکل والا یہ غبارہ جموں میں اکھنور کے علاقے کھور میں برآمد ہوا ہے اور اس پر پی آئے اے لکھا ہوا ہے۔
قبل ازیں 2021 اور 2022میں بھی مقبوضہ علاقے میں اسی طرح کے کئی غبارے برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ غبارہ برآمد ہونے پر مقبوضہ وادی میں غیر قانونی طور پر موجود بھارتی سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ۔