ہفتہ‬‮   20   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت میں اخلاقی پستی ، چلتی اسکوٹر پر نابالغ لڑکی کے ساتھ لڑے کی گندی گندی حرکات

       
مناظر: 665 | 19 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی شہر لکھنؤ میں پولیس نے ایک شخص کو ویڈیو وائرل ہونے پر حراست میں لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکی کو اتر پردیش کے دارالحکومت کی مصروف سڑک پر ایک شخص کے ساتھ سکوٹر پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو چلتی اسکوٹر پر نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا۔ لکھنؤ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں موجود شخص کو حراست میں لے لیا، جبکہ دوران تفتیش لڑکی بھی نابالغ نکلی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) سنٹرل لکھنؤ راجیش شریواستو نے بدھ کے روز بتایا، “کل ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں لکھنؤ کے حضرت گنج تھانہ کی حدود میں ایک مرد اور ایک نابالغ لڑکی کو اسکوٹر پر نامناسب طریقے سے بیٹھے دکھایا گیا۔ “
اے ڈی سی پی نے مزید کہا، ”تعذیراتِ ہند (آئی پی سی) سیکشن 294، 279 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسکوٹر چلانے والے 23 سالہ وکی شرما نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسکوٹر ضبط کرلی گئی ہے۔“ مقدمہ عوامی جگہ پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں درج کیا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ ملزم نوجوان کا تعلق دیہی علاقے سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ آنے والی لڑکی نابالغ نکلی ہے۔