بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی سرکار اپنے مظالم چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر شکنجہ کسنے کا فیصلہ، مسودہ قانون تیار

       
مناظر: 332 | 19 Jan 2023  

دہلی ( نیوز ڈیسک )کشمیر اور بھارتی اقلیتوں کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کی خاطر بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے کی تیاریا ں شروع مسودہ قانون تیار ۔بھارتی حکومت نے نئے آئی ٹی قواعد کے تحت جھوٹی خبروں پر پابندی کی آڑ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے اور سرکاری کنٹرول کا شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت رواں ہفتے جاری ہونے والے ملک کے آئی ٹی قواعد کے مسودے کی تجویز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کسی بھی ایسی معلومات نشرکرنے کی اجازت نہیں دے گی جسے وہ جھوٹ سمجھتی ہو۔آئی ٹی قوانین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے متعدد اقدامات میں سے پہلے ایسے اقدام ہیں جن کو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر کنٹرول کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایسی معلومات جس کو پریس انفارمیشن بیورو یا حکومت کی طرف سے فیکٹ فیکچنگ کے لیے مجاز کوئی دوسری ایجنسی یا محکمہ غلط یا جھوٹی سمجھتا ہے تو وہ معلومات دینا اس مسودے کے تحت ممنوع ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار جب معلومات کی اس طرح شناخت ہو جاتی ہے، تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا دیگر آن لائن اداروں کو یہ یقینی بنانے کے لیے ممکنہ کوششیں کرنی ہوں گی کہ صارفین ایسی معلومات کو نشر، ڈسپلے، اپ لوڈ، ، اشاعت، ترسیل، اسٹور، اپ ڈیٹ یا اشتراک نہ کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0