جمعرات‬‮   28   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی حکومت کی مسلمانوں کو ختم کر کے کشمیر میں پرانی ہندو تہذیب کے رواج کی کوششیں ،رپورٹ 

       
مناظر: 861 | 14 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کی شناخت اور وطن سے محروم کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سری نگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شناخت چھیننے کے ایک حصے کے طور پر بھارت مقبوضہ علاقے میں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا رہنما کشمیر کی منفرد شناخت کو ختم کرنے کا کھلے عام اعلان کر رہے ہیں،کشمیر میں قبل از اسلام ہندو تہذیب کو زندہ کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کا پرانا خواب ہے۔ بی جے پی، آر ایس ایس جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کی اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل چاہتے ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندو تہذیب قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بی جے پی اور آر ایس ایس کو کبھی بھی اپنی شناخت چھیننے نہیں دیں گے اور ہندوتوا طاقتوں کے غلام بننے کے بجائے موت کو ترجیح دیں گے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی چیمپئن کشمیریوں کے حقوق کے لیے بات کریں اور بھارت کو مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کو جوابد ہ ٹھہرائیں۔