جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی نئی فلم ’مشن مجنوں ‘میں سدھارتھ ملہوترا پاکستان کو نیوکلیئر طاقت بننے سے روکیں گے

       
مناظر: 596 | 10 Jan 2023  

دہلی (نیو زڈیسک ) بالی وُڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم ’مشن مجنوں‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
منگل کو مشن مجنوں کا ٹریلر سدھارتھ ملہوترا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز کیا۔ مشن مجنوں فلم انڈین ایجنسی کے ایسے مشن کی کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ (سدھارتھ ملہوترا) کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔
اداکار سدھارتھ ملہوترا انڈیا سے پاکستان جاسوسی کرنے آتے ہیں اور وہاں درزی کا رُوپ دھار کر اپنا کام کرتے ہیں لیکن انہیں پاکستانی لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔
فلم مشن مجنوں 20 جنوری کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
احمد کہتے ہیں کہ ’اپنی اگلی فلم میں یہ انڈیا کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوائے گا۔‘
ڈینی دانیال نے بھی کچھ ایسا ہی ٹویٹ کیا کہ ’اپنی اگلی فلم میں یہ جناح کو پاکستان بنانے سے روکنے پر کامیاب ہو جائے گا۔‘

تیمور زمان نے شاہین شاہ آفریدی کی مسکرانے کی میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مشن مجنوں فیل ہو گیا، پاکستان نیوکلیئر ریاست بن گیا۔‘


عنابہ فاروقی لکھتی ہیں کہ ’اس بندے (سدھارتھ ملہوترا) کی صرف یہی کامیابی ہے کہ یہ کپور اینڈ سنز میں فواد خان کا بھائی تھا۔‘
عبدالاحد جاوید نے لکھا کہ ’میرا ایک سوال ہے، آپ کو لگتا ہے کہ ایجنٹ پاکستان میں آداب کہے گا اور آسانی سے چلا جائے گا؟‘
عاقب خان نے ٹویٹ کی کہ ’انہیں لگتا ہے ہم ہر وقت ایسے کپڑے پہنتے ہیں۔‘
رائے نے لکھا کہ ’ہماری تو اُردو کی ٹیچر بھی آداب نہیں کہتی ہیں، کیا انڈین مسلمان ایک دوسرے سے ایسے ملتے ہیں؟‘