جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت میں شدت پسندی انتہا پر ، آگ کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ مانگنے پر نوجوان قتل

       
مناظر: 339 | 7 Jan 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) نئی دلی میں سردی کے باعث آگ سیکنے کے لیے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دلی میں پیش آیا جہاں خون میں لت پت 15 سالہ نوجوان کی لاش ملی جس کے جسم پر چاقوں کے گھاؤ موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکے کے قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث سمت نامی نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ سیک رہا تھا کہ مقتول آیا اور بیٹھنے کے لیے جگہ مانگی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے کے بعد سمت اپنے گھر گیا اور چاقو لاکر نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 2 دونوں لڑکوں کی عمر 16 سال ہے۔