جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بنگلورو میں ہندو پجاری کا دِلت خاتون پر وحشیانہ تشدد

       
مناظر: 732 | 6 Jan 2023  

 

بنگلورو (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں مندر کے ایک پجاری نے ایک دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پجاری کی طرف سے مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے تشددکا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے ۔بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق متاثرہ دلت خاتون ہیماوتی نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ 21دسمبر کو کرناٹک کے علاقے امروتھلی میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے پجاری مونی کرشنا نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون کو بار بار تھپڑ مارے جا رہے ہیں، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جا رہا ہے۔