جمعرات‬‮   29   فروری‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مودی حکومت رام مندر کو بم سے اڑانے اور الزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،راشٹریہ جنتا دل پارٹی

       
مناظر: 716 | 9 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے لیڈر نے کہاہے کہ مودی حکومت نے انتخابات میں جیت کیلئے شہید بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کئے جانیوالے رام مندر کو بھی دائو پر لگا دیاہے۔
راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے لیڈر جے یادیو نے مودی حکومت پر رام مندر کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کا الزام لگا یاہے۔انہوںنے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت آئندہ انتخابات میں جیت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور اس نے رام مندر کو دائو پر لگا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی 22جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے جس کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگایاجائیگا۔اجے یادیو نے کہا کہاس بم دھماکے کے بعد بھارت بھر میں مذہبی کشیدگی شدت اختیار کر جائے گی اور مودی حکومت کیلئے اپنی فرقہ پرست سیاست کی راہ ہموار ہو جائیگی۔اجے کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی دو افراد نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ اور رام مندر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ شہیدتاریخی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے جانیوالے رام مندر کاافتتاح22جنوری کو کیاجارہا ہے جبکہ بھارتی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی ہے۔رام مندر کے افتتاحی تقریب میں نریندر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔