بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مدھیہ پردیش :جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر ہندوتوا غنڈوں کا 10سالہ مسلمان بچے پر تشدد

       
مناظر: 768 | 30 Dec 2022  

نئی دلی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں ہندوتوا غنڈوں نےایک 10 سالہ مسلمان بچے کو جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ریاست کے ضلع کھنڈوا میں درگا کالونی کے علاقے عیدگاہ میں5ویں جماعت کا مسلم طالب علم 10سالہ بچہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں ہندوتوا غنڈو ں نے اسے روک کر جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔ بچے کے انکار پر ہندوتوا غنڈوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ہندوتوا غنڈے اس وقت پر بچے پر تشدد کرتے رہے جب تک کہ اس نے جے شری رام کا نعرہ نہیں لگایا ۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے اہلخانہ کی شکایت پر ہندوتوا غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈی ایس پی کھنڈوا انیل چوہان کے مطابق بچے کے اہلخانہ کی شکایت پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0