جمعرات‬‮   18   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آسام :بی جے پی حکومت مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے

       
مناظر: 552 | 29 Dec 2022  

 

آسام (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست آسام میں ترنمول کانگریس کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی حکومت ریاست میں مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بناتے ہوئے انکے گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ احمد حسن عمران نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں کو بلڈوزر کر کے انہیں بے گھر کر دیا گیا ہے ،مسلمانوں کوبے دخلی کی مسلسل مہم کا سامنا ہے۔
احمد حسن عمران نے کہا کہ گھروں سے زبردستی نکالے گئے خاندان 70 سے 80 سال سے ان میں مقیم تھے ۔مسلمانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی ظالمانہ مہم وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی نگرانی میں چلائی جا رہی ہے۔ پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی موجودگی میں ان کے گھروں اور دکانوں کو بلڈوزروں سے مسمار کیا جا رہا ہے۔ مسمار کرنے کی مہم آسام کے تمام مسلم اکثریتی اضلاع میں چل رہی ہے۔