ہفتہ‬‮   9   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مشہوری کیلئے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والا بھارتی فوجی گرفتار

       
مناظر: 302 | 28 Sep 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی ریاست کیرالا میں مشہور ہونے کیلیے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والے فوجی اہلکار کو دوست سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شائن کمار نامی فوجی اہلکار نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ پر میرے دوست کے ساتھ کم از کم چھ دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ پولیس نے شائن کمار اور اس کے دوست کے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے معاملے کے حقائق تلاش کرنا شروع کیے۔ جب پولیس نے تمام چیزوں کو جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ فوجی اہلکار نے خود پر حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچا۔ پولیس کے مطابق شائن کمار کے دوست نے بتایا کہ اس نے مشہور ہونے کیلیے ایسا کیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شائن کمار اس طرح کا جھوٹا بیان دینے کیلیے مختلف وجوہات بتا رہا ہے جن کی تصدیق کی جائے گی۔ شائن کمار کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ کمار نے مشہور ہونے کیلیے ساری منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے گی۔